مانی پکوئیاؤ نے والٹر ویٹ باکسنگ چمپین شپ میں اڈرین برونر کو شکست دیدی

   

لاس ویگاس۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 40 سالہ فلپائنی باکسر مانی پکوئیاؤ نے امریکی باکسر اڈرین برونز کو بروز ہفتہ کھیلے گئے والٹر ویٹ مقابلے کے 12 ویں راؤنڈ میں شکست دے دی۔ دو سال میں انہوں نے یہ مقابلہ پہلی بار امریکی سرزمین پر جیتا۔ انہوں نے اپنے سے کم عمر امریکی حریف کو ایم جی ایم گرانڈ ہوٹل، لاس ویگاس کے رنگ میں بہ آسانی ساتویں اور نویں راؤنڈ میں نیچے گرادیا اور ثابت کردیا کہ وہ 40 سال کی عمر میں بھی ویسے ہی طاقتور ہیں جیسے وہ اپنی نوجوانی میں تھے۔ اس جیت کے بعد پکوئیاؤ نے کہا کہ ان کو یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ ان کے لوکاس کے ساتھ مقابلہ کو انہوں نے اپنا آخری مقابلہ تصور کیا تھا اور وہ اب بھی 40 سال عمر میں ناقابل تسخیر ہیں۔ پکوئیاؤ کا یہ پیشہ وارانہ 70 واں مقابلہ تھا اور وہ UBA کے کم تر والٹر ویٹ کے دو بیلٹ اپنے نام کرچکے ہیں اور چاہتے ہیں فلائیڈ مے ویدر جو رنگ میں بیٹھ کر کھیل کا مشاہدہ کررہے تھے، ان کے ساتھ دوبارہ مقابلہ کی تمنا رکھتے ہیں۔ پکوئیاؤ کو تینوں ججوں نے 39 ناک آؤٹ کے ساتھ 61-7-2 جس کا مرکب 117-111 ہوتا ہے، اپنے یکطرفہ فیصلے میں 116-112 پوائنٹس کے ساتھ جیت کا حقدار ہونے کا اعلان کردیا۔ پکوئیاؤ نے اپنے 29 سالہ حریف برونز پر ساتویں راؤنڈ میں سبقت حاصل کرلی اور اس کے بعد نویں راؤنڈ میں مار گرادیا۔ اس جیت کے بعد پکوائیاؤ 2015 ء میں اپنی شکست کا بدلہ مے ویدر کے ساتھ لینا چاہتے ہیں۔ مقابلہ کے اختتام پر پکوئیاؤ نے فوری طور پر مے ویدر سے ملاقات کی اور کہا کہ ان سے کہہ دو کہ دوبارہ رنگ میں آکر مجھ سے مقابلہ کرے اور میں فلائڈ مے ویدر سے دوبارہ مقابلہ کرنا چاہتا ہوں ، اگر وہ دوبارہ رنگ میں آسکتے ہیں تو‘‘ جب ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ لڑنے کا نہیں ہے اور وہ فی الحال ایک خوشحال زندگی گذار رہے ہیں۔ مقابلہ سے قبل مے ویدر پکوئیاؤ کے ڈرسنگ روم میں داخل ہوکر ان کو ہیلو کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔