ماوئسٹوں کا مرکز کو مکتوب تلاشی مہم کو روکنے کا مطالبہ

   

امن مذاکرات کیلئے پہل کی اپیل، بستر انچارج روپیش کا پریس نوٹ
حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) ماوئسٹوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو مکتوب روانہ کرکے چھتیس گڑھ کی سرحدی علاقہ میں جاری تلاشی مہم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی۔ ماویسٹ بستر انچارج روپیش کے نام سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا۔ تلنگانہ کی سرحدوں پر جاری فوجی آپریشن کو فوری روکنے کی اپیل کی گئی ۔ کچھ عرصے سے ماؤنوازوں اور مرکزی حکومت کے درمیان امن بات چیت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اے آئی ٹی یو سی نے بھی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تلاشی مہم اور انکاؤنٹر کو فوری روکتے ہوئے نکسلائیٹس کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کریں۔ روپیش کے مکتوب میں ریاستی حکومت سے اپیل کی گئی کہ وہ بھی امن مذاکرات کی پہل کرے۔ تلنگانہ سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم کو فوری روک دے۔ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔ ماضی میں بھی نکسلائیٹس کی جانب سے دو تین مرتبہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کو مکتوب روانہ کرکے تلاشی مہم کو روکتے ہوئے امن مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم مرکز اور ریاستی حکومت نے ماؤنوازوں کے مکتوب پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ اپنی تلاشی مہم کو جاری رکھا۔2