کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر بابو نے جوڑے کو عام زندگی میں خیرمقدم کیا
حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں ماؤسٹ تنظیم سے وابستہ سرکردہ جوڑے نے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر بابو نے اس سرکردہ ماؤسٹ جوڑے کا عام زندگی میں خیرمقدم کیا۔ یاد رہے کہ دو دن قبل دو اراد نے راماگنڈم پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرتے ہوئے عام زندگی میں شامل ہونے کا اعلان کیاتھا ۔ ایک طرف جنگلات میں ماوسٹوں کی ہلاکت اور دوسری طرف سرکردہ قائدین کی خودسپردگی ماوسٹ کیڈر میں بے چینی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ مالا سنجیو اور ان کی اہلیہ پی پاروتی عرف دیپا نے خودسپردگی اختیار کرلی ۔ سنجیو تقریباً 45 سے روپوشی کی زندگی گذار رہے تھے ۔ اور ماوسٹ تنظیم کے اہم قائدین میں اس جوڑے کا شمار ہوتا ہے ۔ نکسلائیٹ ملحقہ تنظیم جنانا ٹیامنڈلی کے بانی ارکان میں سنجیو کا شمار ہوتا ہے ۔ جنہوں نے اس وقت غدر سے مکراس تنظیم کو قائم کیا تھا ۔ ان سرکردہ قائدین کی خودسپردگی اور عام عوامی دھارے میں شامل ہونے کے فیصلے کو آپریشن کگار کے اثرات مانا جارہا ہے ۔ سال 2024 سے مرکزی حکومت نے ماوسٹوں کو مٹانے کیلئے خطرناک آپریشن کگار کے نام سے شروع کیا اور ماسٹوں کا مسلسل تعاقب کرتے ہوئے انہیں مٹانے کی کارروائی جاری ہے اور اس آپریشن اور خودسپردگی کے اقدامات سے تنظیم کمزور پڑتی جارہی ہے ۔ آپریشن کگار کے آغاز سے تاحال کئی ماوسٹوں کی ہلاکت کے واقعات پیش آئے اور ہزاروں کی تعداد میں نیم فوجی دستے ماوسٹوں کے تعاقب میں جنگلات میں تلاش کر رہے ہیں۔ ع