منصوبہ بند قتل ، انسداد وائرس مہم کو ناکام بنانے کی سازش ، ماوسٹوں کا الزام
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) ماوسٹ پارٹی چھتیس گڑھ یونٹ نے 20 مئی کو گڈچیرولی ضلع بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماوسٹ پارٹی کی سرگرم و سینئیر قائد کامریڈ سرجنا کی انکاونٹر کے نام ہلاک کرنے کے خلاف پر ماوسٹ پارٹی نے بطور احتجاج یہ اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں انکاونٹر کے دعوی کو مسترد کردیا اور کہا کہ منصوبہ بند طریقہ سے حملہ کرتے ہوئے ایک طرفہ کارروائی میں ماوسٹ لیڈر کو ہلاک کیا گیا ۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور عوام بدحال ہوگئیں اور بے سہارا حقوق کی تلافی کا شکار عوام میں شعور بیداری کیلئے ماوسٹ پارٹی نے بیڑا اٹھایا تھا اور کوویڈ 19 سے بچنے اور اس کے طریقہ کار سے بے سہارا عوام میں شعور بیداری جاری تھی ۔ اس دوران کمانڈوز سی 60 کے دستہ نے ایک طرفہ کارروائی میں سرجنا عرف جینہ اکا کو ہلاک کردیا ۔ پارٹی نے کہا کہ لاک ڈاؤن پورے ملک کی عوام کیلئے ہے لیکن برہمن وار فاسیٹ طاقتیں اپنے ناپاک عزائم پر عمل کرنے کیلئے کسی بھی لاک ڈاؤن کو نہیں مانتی اور کارروائیاں جاری ہیں اور چھتیس گڑھ ریاست کے گڈچیرولی ضلع میں کی گئی کارروائی جس کو انکاونٹر کا نام دیا جارہا ہے ۔ یہ کارروائی بھی برہمن وار اور فسطائی طاقتوں کی سازش کا حصہ ہے ۔ ماوسٹ پارٹی نے سابق انکاونٹرز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے ان انکاونٹرس کے دعوی کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ تمام ایک طرفہ اور فسطائی طاقتوں کی سازش کا حصہ ہے پارٹی نے 20 مئی کے دن بند میں شامل ہونے کی عوام سے درخواست کی ۔
