حیدرآباد۔ 8ستمبر (یواین آئی) حالیہ دنوں ماونوازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ کی سرحدات پر پولیس ہائی الرٹ کیاگیا اور پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیداکردی۔پولیس نے مواضعات میں شدت سے مطلوب ماونوازوں کے پوسٹرس دیواروں پر لگائے اور مقامی افراد سے کہا کہ ان کی موجودگی پر اطلاع دی جائے ۔پولیس نے کہا کہ اطلاع دینے والوں کو انعام دیاجائے گا۔چھتیس گڑھ ۔ مہاراشٹرسرحد پر حالیہ دنوں ان کی سرگرمیوں میں اضافہ کی اطلاع کے ساتھ ہی گرے ہاونڈس عملہ نے سخت چوکسی اختیار کی ہے ۔مُلگ۔بھدرادری کوتہ گوڑم کے سرحدی علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔