ماونٹ ایوریسٹ کی بلندی میں اضافہ

   

کٹھمنڈو : یہ معتبر سرکاری اطلاع ہے۔ دنیا کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی اب کچھ مزید بلند ہوگئی ہے۔ منگل کو نیپال اور چین نے مشترکہ اعلان کیا کہ ماونٹ ایوریسٹ کی بلندی 8848.86 میٹر ہے ۔ نیپال کے وزیرامور خارجہ پردیپ کمار اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی و دیگر نے ورچول تقریب میں یہ اعلان کیا۔ نیپال نے 2017ء سے ایوریسٹ کی بلندی کی ازسرنو پیمائش شروع کی تھی۔