میلہ کا افتتاح، 20ویں یوم تاسیس ، جناب زاہد علی خان کا خطاب
حیدرآباد۔/16 فبروری، ( پریس نوٹ ) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ نے ماونٹ مرسی اسکول کا دورہ کرکے اپنے ہاتھوں سے سابقہ دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں بھی نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خان نے ماونٹ مرسی اسکول میں اردو کے فروغ اور ترویج کی سرگرمیوں کو سراہا اور مزید قیمتی مشوروں سے بھی نوازآ۔ ماونٹ مرسی اسکول سے طلباء اردو سمیت ، ہندی، تلگو، انگریزی اور عربی پانچ زبانوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تمام مضامین کے بہترین اساتذہ کی نگرانی میں طلباء نے بحسن و خوبی پیش کیا۔ دیگر مضامین سائنس، معاشرتی علوم اور ریاضی کے بہترین منصوبہ کام اور تخلیقی عملی سرگرمیوں سے آنکھیں خیرہ ہوگئیں۔ ماؤنٹ مرسی اسکول برنداون کالونی ٹولی چوکی میں بروز ہفتہ 15فبروری کو ڈائرکٹر جناب ارشد اور پرنسپل محترمہ فاطمہ فاروقی نے اسکول ہذا کے 20سال مکمل ہونے پر تمام مضامین میں طلباء کی تخلیقی سرگرمیوں پر مبنی میلہ کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا۔ اس کا افتتاح ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خان اور محترمہ شمس زاہد علی خان نے کیا۔ تمام مضامین پر طلباء نے بہترین منصوبہ کام اور ان کے بارے میں معلومات بہم پہنچائی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ماونٹ مرسی اسکول کے تمام ڈائرکٹرز صاحبان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ماونٹ مرسی اسکول میں انٹر اسکول اردو بلند خوانی کا مقابلہ جماعت چہارم تاہفتم کے طلباء کے درمیان منعقد کیا گیا تھا جس میں کامیاب قرار پانے والوں میں سند اور نقد انعامات عطا کئے گئے۔ مہمانوں میں بزنس لائن سوما شیکھر ایڈیٹر، پروفیسر آمنہ کشور، محترمہ عزت عروسہ ، جناب ضیاء الدین نیر، جناب ایوب علی خاں اور محمد اکرام نے بھی طلباء اور اساتذہ کو مخاطب کیا اور ان کی شرکت طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی۔