بیجاپور،28جون(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پورمیں آج صبح پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں مرکزی حفاظتی دستوں کے دوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ مڈبھیڑ کے دوران ہونے والی کراس فائرنگ میں ایک خاتون کی موت اور ایک اسکولی طالبہ بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھیرم گڑھ تھانہ سے ضلع پولیس اور سی آرپی ایف کی مشترکہ ٹیم گشت پر روانہ ہوئی تھی۔ موضع کیش کوتول سوکانالا کے قریب داؤں لگائے ہوئے ماؤنوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔