ماؤنٹ ایورسٹ کو 2019 ء کے بعد سر کرنے کی پہلی مہم

   

Ferty9 Clinic

کٹھمنڈو: نیپالی حکام کے مطابق بحرین کے رائل گارڈز سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کھٹمنڈو پہنچ گئی ہے۔ یہ 16 رکنی ٹیم اس سال موسم بہار کے سیزن کے دوران دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کرے گی۔ 2019ء کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوہ پیماؤں کی کوئی ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ 2019ء کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔