کٹھمنڈو : نیپال کی حکومت دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی بلندی کا عنقریب اعلان کرے گی۔ کابینی اجلاس میں نیپال کی وزارت لینڈ مینجمنٹ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کا اعلان کرے۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس چوٹی کی سطح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایورسٹ کی پیمائش مکمل کرلی گئی ہے ۔ 2015 ء میں زلزلے کے بعد اِس چوٹی کی بلندی میں تبدیلی آنے لگی ہے۔ حکومت نے 2017 ء سے اِس کا جائزہ لینا شروع کیا۔