حیدرآباد۔ ماونوازوں نے اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری میں ایک نویں جماعت کے قبائلی طالب علم کا اغواکرلیا تاکہ اس کی بھرتی کی جاسکے ۔یہ واقعہ ضلع کے گولاپوڑی گاوں میں پیش آیا جس میں ماونواز اس لڑکے کے مکان پہنچے اور اس کے والدین کو ڈرادھمکا کر اس کو اپنے ساتھ لے گئے ۔اگرچہ کہ یہ واقعہ ایک ماہ پہلے پیش آیا تاہم اس کے والدین کی جانب سے پولیس سے رجوع ہونے کے بعد یہ معاملہ گذشتہ روز منظر عام پر آیا۔پولیس سے اس کے والدین نے درخواست کی کہ ان کے بچے کی محفوظ طریقہ سے رہائی کو یقینی بنایاجائے ۔اس لڑکے کے والدین اور گاوں والوں نے ماونوازوں کے خوف کے پیش نظر پولیس سے شکایت نہیں کی۔گاوں والوں نے الزام لگایا کہ ماونواز،غذا اور دیگر ضروری اشیا کے لئے ان پردباو ڈالتے ہیں۔