ماویسٹوں کے ساتھ رابط کا الزام ، عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پولیس نے آج عثمانیہ یونیورسٹی شعبہ تلگو کے اسوسی ایٹ پروفیسرس کاسم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ماویسٹوں سے مبینہ طور پر رابط رکھے ہیں۔ سدی پیٹ پولیس کمشنر ڈی جوئل دیونس نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاسم کو مبینہ طور پر قانون انسداد غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت حراست میں لیا گیا ۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ ابتدائی طور پر کچھ شواہد دستیاب ہوئے ہیں ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہم نے سرچ وارنٹ حاصل کیا تھا ۔ ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی اور بعض دستاویزات کو ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس کو اطلاع تھی کہ پروفیسر ماویسٹوں کے پارٹی قائدین سے مسلسل ربط رکھے ہوئے ہیں ۔۔