حیدرآباد۔ بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع میں ماویسٹوں کے 12 ہمدردوں کو گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے جلیٹن اسٹکس ‘ ڈیٹونیٹرس ‘ برقی تار اور بیاٹریز وغیرہ ضبط کرعلئے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ 12 افراد گذشتہ تین برسوں سے ماویسٹوں کو ضروری سامان فراہم کر رہے تھے ۔