حیدرآباد۔ 30 سال سے پولیس کو مطلوب سینئر ماویسٹ لیڈر گنپتی نے پولیس کے روبرو خود سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس نے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ 74 سالہ ایم لکشمن راؤ عرف گنپتی جو سینئر ماویسٹ لیڈر ہے گذشتہ کئی برس سے علیل ہے۔ انٹلیجنس کو اطلاع ملی ہے کہ ماویسٹ لیڈر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پولیس کو خود سپرد ہونے کا منصوبہ رکھتا ہے اس ضمن میں پولیس نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ نومبر 2018 میں گنپتی نے ماویسٹ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے سبکدوشی اختیار کرکے اپنے ساتھی کیشو راؤ کو ذمہ داری دی تھی۔ گنپتی کا تعلق ضلع جگتیال سے ہے ۔ اس نے سائینس سے بی ایڈ تعلیم حاصل کی ۔