حیدرآباد : 22 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے ملگ ضلع کے واجیڈو علاقے میں ماویسٹوں نے پولیس کے مخبر ہونے کے شبہ میں دو افراد کو چاقو مارکر قتل کردیا گیا ۔ مقامی ماویسٹ کمیٹی نے شانتا کے نام سے ایک مکتوب بھی چھوڑا جس میں کہا گیا کہ مرنے والوں کو کئی بار خبردار کیا گیا تھا لیکن انہو ںنے اپنا رویہ نہیں بدلا ۔ مہلوکین کی شناخت رمیش اور ارجن کے طور پر ہوئی ہے ۔ رمیش پنچایت سکریٹری تھے ۔ ان کے قتل سے علاقہ میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ لوگ خوف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ ماویسٹوں کی ان حرکات کی وجہ سے تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحدوں پر پولیس نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کون کارفرما ہیں ۔