کوہیر۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع ماچر ریڈی پلی میں ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے جاری پرجالنا پروگرام کے تحت غریب اور مستحق افراد میں نئے راشن کارڈس کی تقسیم رام لنگا ریڈی صدر کانگریس کوہیر منڈل و آتما کمیٹی چیرمین کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر راجیا سابق سرپنچ ، ملنا پاٹل، سید ریاض الدین، سنگل فنڈ چیرمین کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے ریونت ریڈی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی ویٹرنری کی وظیفہ پر سبکدوشی پر ان کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔ اس موقع پر رام لنگا ریڈی کے آتما کمیٹی چیرمین کے طور پر حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ ماچر ریڈی پلی گاؤں میں آمد پر کانگریس قائدین کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر احمد ارشد علی بلاک کانگریس صدر ظہیرآباد نرسمہا ریڈی، سریندر ریڈی، سید لائق سابق کوآپشن ممبر محمد اشرف علی سابق کوآپشن ممبر محمد اعظم الدین، محمد منیرالدین پٹیل، اڑوی ریڈی ، اشوک بلال پور، نرسمہلو، عبدالوحید، سائیلو، سدھاکر گیانند پاٹل، محمد ریاض الدین، ظہیرالدین کے علاوہ کوہیر منڈل انچارج تحصیلدار ورا پرساد، مان سنگھ وغیرہ موجود تھے۔