پیرس : فرانسیسی شہری نے ماچس کی تیلیوں سے دنیا کا سب سے بڑا ایفل ٹاور ماڈل تیار کرلیا تاہم گنیز ورلڈ نے تکنیکی بنیاد پر ریکارڈ ہولڈر کا نام رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا۔ فرانسیسی شہری جو کہ گزشتہ 8 برسوں سے 7 لاکھ ماچس کی تیلیوں سے 23 فٹ بلند ایفل ٹاور ماڈل بنا رہا تھا اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس نے کمرشل طور پر دستیاب ماچس کی تیلیاں استعمال نہیں کیں۔ اب تصور کیجئے کہ آپ دل و جان سے لگ بھگ 10 برس میں ایک پروجیکٹ مکمل کریں اور جس بارے میں آپ نے سوچا بھی نہ ہو اسکی بنیاد پر آپکے خواب بکھر جائیں۔ کچھ ایسا ہی 47 سالہ رچرڈ پلوڈ کے ساتھ ہوا اور انکا نام گنیز بک ریکارڈ میں درج کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
