کاماریڈی :29؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع کے ماچہ ریڈی پولنگ اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل لچا گوڑ آج پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں بیارک میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ماچہ ریڈی پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل کل دن بھر رات دیر گئے تک ڈیوٹی کی اور آج صبح ریسٹ میں تھے ۔ تقریباً3 بجے کے وقت پولیس اسٹیشن کے پیچھے واقع بیارک میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اطلاع کے ملتے ہی ایس پی شویتا ریڈی ، ڈی ایس پی لکشمی نارائنا یہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی لچا گوڑ گذشتہ کئی دنوں سے پولیس اسٹیشن میں خدمت انجام دے رہے تھے اور یہ خوش مزاج تھے لیکن خودکشی کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکی اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑے پیمانے پر عوام پولیس اسٹیشن پہنچ گئے تو پولیس کو قابو کرنا مشکل ہورہا تھا اس واقعہ کے بعد ان کی شریک حیات بے ہوش ہوگئی انہیں فوری ایمبولنس کے ذریعہ کاماریڈی منتقل کیا گیا ۔ ڈی ایس پی کاماریڈی لکشمی نارائنا نے بتایا کہ خودکشی کی وجوہات معلومات نہیں ہوسکی ۔ اس خصوص میں پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔