ماڈرنا ویکسین دونوں انجکشن کے بعد چھ ماہ تک93فی صد موثر

   

واشنگٹن: امریکہ کی دواسازفرم ماڈرنا نے کہا ہے کہ اس کی کووِڈ19کی ویکسین کے دونوں انجیکشن چھ ماہ کے لیے 93فی صد تک موثر رہتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماڈرنا نے کلینکی جانچ میں اپنی ویکسین کے 94 فی صد تک موثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔اس طرح اب اس کے حالیہ نتائج میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑا لیکن اس کے باوجود اس کا کہناتھا کہ موسم سرما سے قبل کروناوائرس اور اس کی نئی شکلوں سے مقابلے کے لیے ماڈرنا ویکسین کا ایک اضافی تقویتی انجیکشن لگوانے کی ضرورت ہوگی۔ماڈرنا اور اس کی حریف فائزر اور بائیو این ٹیک ایس ای دونوں فرمیں ہی کووِڈ19سے تحفظ کی اعلی سطح برقرار رکھنے کے لیے تیسری خوراک لگوانے والے پر زور دے رہی ہیں۔