ماڈرن فنکشن ہال لکڑی کا پل میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   


لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب، جناب زاہد علی خان صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام رشتوں کا 16 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ’’ماڈرن فنکشن پلازہ، نزد شام ٹاکیز، لکڑی کا پل روڈ خیریت آباد میں رکھا ہے۔ اس دو بہ دو پروگرام سے والدین و سرپرست رشتوں کے ضمن میں استفادہ کرتے ہوئے موزوں و مناسب رشتے تلاش کررہے ہیں۔ اس پروگرام کی نگرانی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد شمیم احمد پروپرائٹر فنکشن ہال شرکت کریں گے۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہیکہ وقت مقررہ پر شریک ہوں۔ یہ پروگرام اتوار 4 ستمبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام تک جاری رہے گا۔ اب تک پروگرام میں رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ اپنے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے ساتھ تشریف لائیں۔ لڑکوں کا اور لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاؤنٹر رہے گا۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے بعد کارڈ دیا جائے گا اور وہ کاؤنٹرس پہنچ کر والدین سے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی مدد سے رشتوں کا انتخاب کرسکے ہیں اس لئے ضروری ہیکہ ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں۔ اس دو بہ دو پروگرام میں بھی حسب سابق پروگرام کی طرح گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، ایم ڈی، بی ڈی ایس، فزیوتھراپسٹ، فارمیسی، ٹیکنیشن، ڈپلومہ ہولڈرس، عقدثانی، حافظ و عالم، معذورین، کم تعلیم یافتہ، تاخیر سے شادی اور دوسروں کے لئے کاؤنٹرس رہیں گے جہاں تجربہ کار والینٹرس کو والدین اور سرپرستوں کی رہبری کیلئے متعین کیا جائے گا۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں کمپیوٹر سکشن رہے گا۔ اس کی مدد سے والدین آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ بیرونی ممالک تلنگانہ و آندھراپردیش اور ملک کی دیگر ریاستوں میں مقیم والدین میں بھی یہ پروگرام کافی مقبول ہوچکا ہے اور اس سے استفادہ کرنے کیلئے والدین حیدرآباد کا رخ کررہے ہیں۔ یہ پروگرام یوٹیوب، فیس بک، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کیا جاتا ہے جس کی بناء بیرونی ممالک و بیرونی ریاستوں میں مقیم والدین بھی اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے رشتے کے انتخاب میں مددگار و معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں پہنچنے والوں کیلئے ضروری ہیکہ وہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 اور 9391160364 پر ربط کریں۔