ماڈل اسکول ٹیچرس کے تبادلوں کی راہ ہموار

   

11 سال بعد 2757 ٹیچرس کے تبادلوں کیلئے احکامات کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں تقریباً11 سال بعد 2757 ماڈل اسکولس کے ٹیچرس کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ماڈل اسکولس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر نے احکامات جاری کئے ہیں۔ بتایا جارہا ہیکہ 89 پرنسپلس، 1923 پی جی ٹیز، 745 ٹی جی ٹیز اس طرح 2757 ٹیچرس کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ سال 2013-2014ء میں دو مرحلوں کے دوران ماڈل اسکولس میں ٹیچرس کا تقرر کیا گیا۔ تب سے اب تک ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ ماڈل اسکولس کے ٹیچرس گذشتہ تین سال سے تبادلے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے پیش نظر گذشتہ سال جولائی میں تبادلوں کیلئے شیڈول جاری کیا گیا۔ تاہم سرویس پوائنٹس مختص کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے چند ٹیچرس ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ عدلیہ کی جانب سے حکم التواء جاری کرنے کی وجہ سے تبادلوں کا عمل رک گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے تازہ فیصلہ کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر سیناریٹی فہرست تیار کرتے ہوئے تبادلے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ واضح کیا گیا ہیکہ ملازمتوں میں شامل ہونے کی تاریخ کی بنیاد پر انٹسلیمنٹ پوائنٹس الاٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد حکومت نے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔2