حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر میں ایک ماڈل کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاخیر سے منظر عام آئے اس واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز پولیس میں 21 سالہ لڑکی نے اپنی شکایت میں رشی راون اور نکھیل ریڈی کے خلاف عصمت ریزی کا الزام لگایا ۔ لڑکی رشی راون کی ساتھی ہے جو سال 2014 میں شہر منتقل ہوئی ۔ اس نے بتایا کہ 28 ڈسمبر کو رشی نے عصمت ریزی کی اور نکھیل نے اس کی ویڈیو گرافی کی اور پھر لڑکی کو ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی ۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی عصمت ریزی کے بعد شادی کا وعدہ کیا گیا پھر انکار کرکے ویڈیو سے دھمکایا جا رہا ہے ۔ اے سی پی نے بتایا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔