اقدام خودکشی کے باوجود زندہ بچنے والا قاتل گرفتار
مونگیر 17جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں مونگیر ضلع کے کھڑگپور تھانہ علاقہ کے کنہیا ٹولہ محلہ میں ایک نوجوان نے اپنے ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کا گلا دبا کر قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ کنہیا ٹولہ باشندہ بھرت کمار کیسری کا کل دیر رات اپنے کنبہ کے اراکین کے ساتھ کسی بات پر تنازعہ ہو گیا ۔ اس کے بعد بھرت نے اپنی ماں ساوتری دیوی(95) ، اہلیہ آشادیوی (40) اور تین بیٹی شیوانی کیسری (16) سمرن کیسری (14) ار سونم کیسری (11) کا گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ بھرت کیسری نے کنبہ کے اراکین کا قتل کرنے کے بعد چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔پولیس نے اسے گرفتار کرکے علاج کیلئے کھڑگپور اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔