’’ماںکو نئے سال پر سرپرائز دینے گھر جارہا تھا‘‘

   


نیند کی جھپکی نہیں، سڑک میں گڑھے کے باعث حادثہ ہوا، ریشبھ پنت بیان
نئی دہلی: وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت کی اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹر سے ہونے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔30 دسمبر کو ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دہلی آتے ہوئے پیش آیا، وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر سُشیل نگر نے بتایا کہ ریشبھ کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ اپنے ہوش و حواس میں تھے اور انہوں نے مجھ سے گفتگو بھی کی۔ڈاکٹر کے مطابق ریشبھ نے کہا کہ میں اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا، نئے سال کے موقع پر والدہ کو نیو ایئر کا سرپرائز دینا چاہتا تھا اس لیے گھر جارہا تھا۔اُنھوں نے حادثہ کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ یہ حادثہ اُن کے ساتھ نیند کی جھپکی کے سبب پیش نہیں آیا بلکہ سڑک میں پڑے گڑھے کی وجہ سے پیش آیا۔ اُنھوں نے کہاکہ رات کا وقت تھا کچھ گڑھا تھا اُس سے بچنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔