ماں آج بھی آپ کی بہت یادآتی ہے: گہلوٹ

   

Ferty9 Clinic

جے پور: سخت راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے ، یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے ۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ گہلوت نے آج یہ بات سوشل میڈیا پر مدر ڈے پر ماں کی طاقت کو سلام کرتے ہوئے کہی۔ خاندان سمیت اپنی والدہ کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں میں آج بھی آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔
جے پور اور چتور گڑھ میں سیٹلائٹ
ہاسپٹلس کھولے جائیں گے
جے پور: راجستھان میں جے پورکے کربلا علاقے (ہوامحل) اور چتور گڑھ میں سیٹلائٹ اسپتال کھولے جائیں گے ۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نروگی راجستھان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں اسپتال کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ان کے لیے 98 نئی آسامیاں بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔