ماں اور بچہ کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی قدامات کریں: کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

نرمل ۔ ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ماں اور بچہ کی کی دیکھ بھال کے مرکز کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ جمعہ کے روز کلکٹر نے میونسپل چیرمین گندرت ایشور کے ہمراہ قصبہ کے گورنمنٹ میٹرنل اینڈ چائیلڈ کیئر سنٹر میں ایک نئے اسکیاننگ سنٹر، لیاب، او پی وارڈ اور مریضوں کیلئے ویٹنگ ہال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرکلکٹر مشرف فاروقی نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے حکام کو زچگی اور چلڈرن کیئر سنٹر میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس تقریب میں میڈیکل آفیسرس رویندر ریڈی، رجنی، تحصیلدار، سبھاش چندر، قائدین رنکیشن ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔