ماں اور بیٹے کو سڑک عبور کرانے والا سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گیا

   


ریاض : سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں ماں اور بیٹے کو سڑک عبور کرانے والا سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ وائرل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار کے بھائی توفیق الکلیب نے بتایا کہ ’میرا بھائی فرسٹ سارجنٹ فہد الکلیب ڈیوٹی پر تھا۔ الاحسا کمشنری میں کنگ عبداللہ تفریحی پارک کے قریب کنگ عبداللہ سرکلر روڈ سے ایک ماں اور اس کا بچہ سڑک عبور کرنا چاہتے تھے۔‘’میرے بھائی نے دونوں کی سڑک عبور کرنے میں مدد کی۔ جب وہ اپنی گاڑی کی طرف واپس جا رہا تھا تو تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ گیا۔‘توفیق الکلیب نے بتایا کہ ’33 سالہ فرسٹ سارجنٹ فہد الکلیب نے ایک خاندان کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ اس نے ایک ماں اور بچے کی سلامتی کی خاطر سڑک عبور کرائی تھی۔