ریاض: نجران کے سعودی حکام نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اختلافات کی وجہ سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر جمعرات کے دن سزائے موت دے دی۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی شہری حسن بن خالد بن حسین الخیوانی نے اپنی ہم وطن غاد بنت مسفر القحطانی اور اس کے بیٹے بدر بن مسفر بن سعید آل مونس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ الخیوانی کا بدر کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور وہ اس کے قتل کے درپے تھا۔ الخیوانی نے جیسے ہی بدر کو اس کی ماں کے ہمراہ دیکھا مشین گن سے فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر ہلاک کردیا۔پولیس نے مفرور الخیوانی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا اس پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔