ماں بیٹی کے اقدام خودکشی پر حکومت کارروائی کرے : مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے امیٹھی میں زمین خریدنے کے تنازع میں خودکشی کرنے پر مجبور ماں بیٹی کے معاملے میں ریاستی حکومت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘ماں بیٹی کو انصاف نہ ملنے پر وزیراعلی کے دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ یہ کافی فکر کی بات ہے ۔ ریاستی حکومت کو قصوروار افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ’’۔انہوں نے کہا ‘‘زمینی تنازع معاملے میں امیٹھی ضلع انتظامیہ سے انصاف نہ ملنے پر ماں بیٹی کو لکھنٔو میں سی ایم دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یو پی حکومت متاثرین کو انصاف دلائے اورخاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔