ماں سے دوری کے سبب بیٹے نے خود کشی کرلی

   

حیدرآباد 18 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے سبب ماں سے بیٹے کی دوری بیٹے کی موت کا سبب بن گئی ۔ نامپلی علاقہ میں 17 سالہ لڑکے نے والدہ سے دوری پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 17 سالہ شیخ رحیم الدین نے خود کشی کرلی ۔ شیخ رحیم الدین نامپلی ویام شالہ میں 10 ویں جماعت کا طالب علم اور ویام
شالہ میں رہتا تھا اس کا والد شیخ رفیق یہاں چوکیدار ہے اور یہ والد کے ساتھ رہتا تھا ۔ اس طالب علم کی ماں ‘ بہن حافظ بابا نگر میں رہے تھے ۔ والدین کے درمیان اختلافات تھے ۔ گذشتہ 4 دن سے رحیم اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے بے چین تھا ۔ اسکے والد نے لاک ڈاؤن کا بہانہ بناکر اس کی خواہش کو ٹال دیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکے نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔