حیدرآباد5 اکتوبر(یواین آئی) ایک خوفناک واقعہ میں نوجوان نے اپنی ماں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو بیڈروم سے گھسیٹ کر برآمدے تک لے آیا۔ یہ واقعہ اتوار کو اے پی کڑپہ کی سری رام نگر کالونی، میں پیش آیا۔ ملزم یشونت (نے انجینئرنگ تک تعلیم حاصل کی لیکن وہ بے روزگارتھا۔ وہ کچھ مہینوں سے حیدرآباد میں مقیم تھا اور ماں سے رقم کامطالبہ کررہا تھا۔ اتوار کی صبح وہ پرودوٹور واپس آیا۔ ماں اوپلاپاٹی لکشمی دیوی جو سرکاری ٹیچر تھیں، نے بیٹے کو سمجھایا کہ وہ کوئی ملازمت تلاش کرے ۔ اس پر جھگڑا ہوگیا اور یشونت نے چاقو سے ماں کا گلا کاٹ دیا۔ اس کے بعد یشونت گانے سنتا رہا۔ پڑوسیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر یشونت کو گرفتارکر لیا۔