ماں کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ماں کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے ایک مکان سے ماں اور بیٹے کی نعشوں کو برآمد کرلیا۔ مقامی عوام نے مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ مکان میں جب پولیس داخل ہوئی تو لکشمی کی نعش ایک کمرے میں اور ابھینو کی نعش ایک کمرے میں پائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھینو اور اس کی والدہ لکشمی گذشتہ 8 سال سے کرایہ کے مکان میں رہتے تھے اور لکشمی کی صحت ناساز تھی اور وہ بیماریوں کا شکار تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر ابھینو نے بھی خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ابھینو کے قبضہ سے ایک لیٹر برآمد کیا جس میں لکھا تھا کہ میری والدہ اور میں خرابی صحت سے پریشان ہیں ، میرا والد نہیں ہے، مہربانی کرکے رشتہ داروں کو تلاش نہ کریں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دو دن قبل ان دونوں کی موت ہوئی ہوگی۔ لالہ گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع