حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) ماں کی موت سے دلبرداشتہ ایک خانگی ملازم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ تھامس جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے جو مدورا نگر چنتل کا ساکن ہے۔ مذکورہ شخص کا تعلق کیرالا سے ہے اور چند ماہ قبل اُس کے بیوی بچے کیرالا چلے گئے تھے۔ حالیہ دنوں اُس کی ضعیف ماں کی موت واقع ہونے کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور ہمیشہ غمزدہ رہنے لگا تھا۔ تھامس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔