ماں کی موت سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔22 ۔جولائی (سیاست نیوز) ماں کی موت سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی، پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ پربھاکر نے خودکشی کرلی ۔ پربھاکر پیشہ لیبر جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ دو ماہ قبل اس کی والدہ کی موت ہوئی تھی اور تب سے وہ پریشان رہتا تھا اور کثرت سے شراب کا نشہ کررہا تھا ۔ گزشتہ روز اس نے ایسڈ کا استعمال کرلیا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔