بانسواڑہ۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل سے وابستہ ایک بیٹی نے اپنی ماںکے جنازہ میںشرکت کیلئے پٹلم تا نظام آباد جانے پیدل سفر کیا۔ تفصیلات کے بموجب پٹلم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اطلاع ملنے پر کہ اس کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے اس نے اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ محلہ پھولانگ نظام آباد جانے کیلئے گھر سے نکلی لیکن ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام آر ٹی سی بسیں اور دیگر سواریاں موٹر گاڑیاں بالکل بند ہوجانے کی وجہ سے مجبوراً بیٹی نے اپنی ماں کی میں جانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پیدل اپنے بیٹے کے ہمراہ پٹلم سے بانسواڑہ تقریباً 25 کلو میٹر سفر طئے کرتے ہوئے بانسواڑہ پہنچی تاکہ پولیس کے تعاون سے مدد حاصل ہو، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کی اطلاع اردو صحافیوں کو ملتے ہی فوری طور پر سرکاری دواخانہ پہنچ کر ایمبولنس گاڑی کا انتظام کرتے ہوئے اس خاتون اور زبیر کو نظام آباد کیلئے روانہ کردیا گیا۔