ماں کے جنازے میں شریک نہ ہونے کا افسوس

   

11 سال بعد دہشت گرد حملے کے ملزمین بری
رامپور (یو پی ) ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی ا یک عدالت نے رام پور میں 2008 ء میں ہوئے سی آر پی ایف کیمپ پر دہشت گرد حملہ کے دو ملزمین کو بری کردیا ۔ 11 سال بعد بری شدہ گلاب خاں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اس وجہ سے اپنی ماں کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا تھا جس کا دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا ۔ اس نے کہا کہ کاش آج کا دن دیکھنے کیلئے وہ یہاں ہوتیں۔

سیلفی لینے کے دوران کنویں میں گرکر لڑکی فوت
اپنے منگیتر کے ساتھ سیلفی لینے کے دوران کنویں میں گرکر چینائی کی 24 سالہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ دونوں سیڑھیوں کے ذریعہ کنویں میں اتر گئے تھے ۔ لڑکی پھسل کر گرگئی جس کو بچانے کے لئے منگیتر بھی کنویں میں گر گیا تاہم کسانوں نے منگیتر کو بچالیا ۔