ماں کے قتل کے الزام میں بیٹی گرفتار

   

تھرواننتاپورم : کیرالا کے تھریسور ضلع میں ایک خاتون نے اپنی والدہ 59 سالہ رکمنی کی جائیداد کے ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لئے اپنی ماں کو زہر دیا۔ اس نے اپنی ماں کی چائے میں چوہوں کا زہر ملا یا تھا۔ پولیس نے جمعرات کی صبح ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا۔خبررساں ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق ملزمہ اندولیکھا کی والدہ رکمنی کو 18 اگست کو چائے پینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسے دو اسپتالوں میں لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر اس کی اصل وجہ معلوم نہیں کر سکے۔ تیسرے اسپتال میں ڈاکٹروں کو زہر دینے کا شبہ تھا لیکن متاثرہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے جسم میں چوہے کے زہر کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔افسر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں متاثرہ خاتون کے جسم میں چوہوں کے زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے نتیجے میں بیٹی سے پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس نے رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش شروع کی اور پتہ چلا کہ ملزمہ نے چوہوں کے زہر اور اس کے اثرات کو گوگل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو قتل کی نیت سے چائے میں زہر ملایا تھا۔وہ اپنی ماں کی جائیداد حاصل کرنا چاپتی تھی جو اسے اپنے والدین کی موت کے بعد ہی ملنی تھی۔