تھانے ۔ 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 28سالہ شخص کو تھانہ ضلع کے کلیان علاقہ سے مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کرنے کے الزام میں جمعرات کے دن پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کلیان کے بھوئی واڑہ علاقہ کا رہنے والا امان حسن ملاکو آدھی رات کو گرفتار کیا گیا ۔ ملا اور اس کی ماں رخسانہ محمود خان کے درمیان اس بات پر اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا کہ امان حسن ملا کی بیوی نے اسے اپنی ساس کی ہراسانی کے سبب چھوڑ دیا ۔ چہارشنبہ کی شام کو ملا نے نہایت ہی برہمی کے عالم میں اپنی ماںکو پریشر کوکر سے دے مارا اور اسے قتل کرنے کیلئے باورچی خانہ کے بعض وزنی برتن بھی استعمال کئے ۔ ملا کے خلاف پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔