حیدرآباد ۔ /18 اگسٹ (سیاست نیوز) ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل میں سزاء یافتہ مجرم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ایس آر نگر کے بموجب 24 سالہ فیروز خان جسے اپنے ماں کے قتل کیس میں عمر قید کی سزاء ہوئی تھی کو /5 اگست کو ایرہ گڈہ کے پاگل خانہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز خان نے آج صبح 6 بجے دواخانہ کے ہوا خارج کرنے والے برقی پنکھے سے بیڈشیٹ کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد دواخانہ کے حکام نے پولیس ایس آر نگر کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ہے ۔