حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : سرزمین دہلی سے شائع ہونے والا ماہنامہ طبی ڈائجسٹ الشفاء نئی دہلی دسمبر 2019 کا شمارہ منظر عام پر آگیا ہے ۔ سید اعجاز حسین کی زیر ادارت میں پچھلے چھبیس سالوں سے شائع ہونے والا طبی رسالہ میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں ۔ ایک قدم اور حاکم اعلیٰ اللہ رب العزت موسم سرما کی قوت بخش غذائیں ، نمونیا سے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں ۔ کچور ( زرنباد ) امراض معدہ کو رکھے دور ، منقیٰ جدید استعمال اور طب نبویؐ ، دوبارہ گرم کی جانے والی غذاؤں کے نقصانات ، مہاسے بدصورتی کا سبب بن سکتے ہیں ۔ کاجو کھائیے ، مولی ، ورزش کیجیے صحت اور خوب صورتی کے حصول کے لیے ، آوٹ ڈور گیمز اور بچوں کی نشوونما ، خارش ، جلد کی بیماری ، زیتون کا تیل : ہر لحاظ سے فائدہ مند ، موسم سرما کا حاص تحفہ ’ گاجر ‘ ، یونانی طبی اصطلاحات ، ایڈز سے بچنے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ، پالک بھی کھائیے ، طبی صحافت بیسویں صدی کے نصف اول میں ،ایک لونگ فائدے بے شمار ، جراحت و قروح میں مراہم کا استعمال ، ہڈیوں کی صحت اور حفاظت ، سی فوڈ ، صحت مند طرز زندگی کی شروعات ، صحت کے لیے دارچینی کے مختلف استعمالات ، تاریخ الاطباء ، چائے کے فائدے کیا ، نقصان کیا ؟ ، قبض اور بواسیر یونانی ادویات سے شافی علاج ، تبصرہ ، میڈیکل نیوز اور ڈاکٹر عبید اللہ بیگ ، چینئی کے نسخے جات وغیرہ شامل ہیں ۔ آپ اپنے شہر میں قریبی بک اسٹال سے اس رسالہ کو خرید سکتے ہیں ۔ فی شمارہ 30 روپئے اور سالانہ زر تعاون 360 روپئے ہے ۔۔