ماہرہ خان کا فلسطینی بچوں سے اظہار یگانگت

   

لاہور : غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک بچہ فلسطین کا پرچم اوڑھے کھڑا ہے اور اس کے سامنے بمباری سے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ لکھا ہیکہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپاسکتا۔ ماہرہ خان نے یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ کاش، کاش ،کاش۔