بیروت: سکیورٹی ماہرین نے لبنانی حکومت کو جولائی میں بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک ہونے والے دھماکے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔ پچھلے ہفتے 27500 ٹن امونیم نائٹریٹ کا دھماکہ ہوا تھا اور اس نے شہر کے بڑے حصوں کو تباہ کردیا تھا۔ حکومت کے مطابق یہ کیمیائی مادہ بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک چھ سالوں سے غیر محفوظ ذخیرے کی صورت میں موجود تھا۔ دریں اثناء ملک میں حکومت کی ناکامی کے خلاف عوام کی مایوسی اور غم و غصے کے نتیجے میں پیر کے روز حکومت نے کئی دن سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد اپنا استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت پر ناکامی اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں لیکن فی الحال موجودہ حکومت عبوری طور پر اپنا کام جاری رکھے گی۔