مدرسہ تعلیم القرآن جگتیال میں جلسہ، مولانا محمود الرحمن مظاہری اور دیگر کا خطاب
جگتیال۔ ماہِ رمضان المبارک نیکیاں لوٹنے کا موسم ہے، عبادتوں میں وقت لگائیں سیل فونس دیگر لغو کاموں سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کا اظہار جگتیال میں مدرسہ تعلیم القران میں استقبال رمضان واصلاح معاشرہ کے جلسہ سے مولانا محمود الرحمٰن اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جگتیال دھرور کیمپ میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام ناظم مدرسہ حافظ ظفیر احمد کی نگرانی میں جلسہ استقبال رمضان واصلاح معاشرہ منعقد ہوا۔ مولانا محمود الرحمٰن مظاہری نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک بہت ہی عظمتوں وبرکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ کی ہم سب کو قدر کر نی چاہیئے۔ ہر ایمان والئے کو چاہیئے کے اسکی قدر کریں، اس ماہ میں روزہ رکھیں اپنے دن بھر کی مصروفیات کو کم کریں عبادتوں میں وقت لگائیں۔ اللہ پاک کو راضی کر نے والے اعمال کریں ماہ رمضان کی عبادتوں کی برکت سے پورا سال ٹھیک گزر تا ہے یہ مقدس مہینہ ایمان والوں کے لیئے ٹرینگ ہے ایمان والوں کو چاہئے کے اس ماہ میں تشدد والے کام نہ کریں، اپنی آنکھوں اور زبان اور کانوں کی حفاظت کریں توبہ واستغفار کریں عبادتوں میں وقت گزاریں۔ مولانا نے خاص کر نوجوانوں سے التماس کیا کہ ماہ رمضان بابرکت ومقدس مہینہ ہے، اسکی قدر کریں۔ ماہ رمضان سے قبل ہی آئی پی یل کرکٹ کا آغاز ہوا اپنا وقت کھیل کود میں ضائع نہ کریئں مساجد کو آباد رکھیں اسی طرح اصلاح معاشرہ کے متعلق مولانا نے کہا کے ہمارے معاشرہ کے مظبوط قلعے دینی مدارس ہیں۔ ان مدارس میں دینی تعلیم حاصل کر نے والے انبیاء کے واریثین ہے ہم کو انکی قدر وخدمت کر نی چاہیے۔ اس جلسہ کو مولانا مشتاق قاسمی امام وخطیب جامع مسجد جگتیال نے بھی مخاطب کیا ماہ رمضان کے فضائل وبرکات بیان فرمائے۔ اسی طرح مولانا نقیب عرشی نے بھی مخاطب کیا۔ اس پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا جسکو قاری نعمت اللہ نے کی حمد باری تعالیٰ حافظ ضیاء الدین عقیل محمد شعیب محمد اسماعیل نعمت اللہ نے کی نعت شریف محمد فرحان محمد شمشیر نے کی اسی طرح مدرسہ کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ کیا۔