دیگلور میں مسلم قائدین و عمائدین کے ساتھ اجلاس ، ایڈمنسٹریٹر گنگادھر کا خطاب
دیگلور : ریاست مہاراشٹرا میں جو جو بھی میونسپلٹیز ،میونسپل کونسل کی میعاد ختم ہوچکی ہے وہاں پر حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر چیف آفیسرز کو زائد ذمہ داریاں سونپی ہیں۔دیگلور میونسپل کونسل پربھی ایڈمنسٹریٹر کا نظم کیا گیا ہے۔چنانچہ چیف آفیسر مسٹر گنگادھر ایرلوڈ کو بھی ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں چنانچہ دیگلور شہر میں مساجد کی تعداد زیادہ ہے اور مسلم محلہ جات میں بھی آبادی کے لحاظ سے بلدی مسائل کو دیکھتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر مسٹر گنگادھر ایرلوڈ نے تمام مسلم عمائدین ،علمائے کرام ،تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سوشل ورکرز کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی ۔ قبل ازیں مسٹر گنگادھر ایرلوڈ نے تمام عمائدین، صدور مساجد کمیٹی، علمائے کرام کا استقبال کیا اور میونسپل کونسل کی جانب سے معقول انتظامات میں انہوں نے محلہ جات کی صاف صفائی، روشنی کا انتظام اور مساجد کے پاس روشنی، صفائی کا معقول بندوبست رکھنے بلدیہ کی جانب سے معلومات دیں، اور متعلقہ صیغہ جات کے سینٹری انسپکٹر ،عملہ، واٹر سپلائی اسکیم کے انجینئر،الیکٹریشنس، ان سب کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سابق صدر میونسپل کونسل مسٹر موگلاجی شرشٹوار نے کہاکہ حسب سابق میونسپل کونسل کی جانب سے ہر وارڈ میں واٹر سپلائی، روشنی کا اور صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس موقع پر سابق نائب صدر نمائندہ مفتی مختار الدین رفاعی، مفتی عمران احمد (صدر مجلس) ،مفتی شیخ احمد، حافظ محمد حنیف نعمانی ،مفتی محمد فیروز، حافظ ایوب، حافظ اکبر،حافظ محمد عتیق( پیش امام جامع مسجد ) اور صدر مساجدکمیٹی میں محمد ضمیرالدین پٹیل،متولی جامع مسجد، سابقہ کونسلر بسم اللہ قریشی،نثاراحمد دیشمکھ، شیخ پاشاہ باٹکو، شیخ محمود گٹ نیتا،شیخ معین الدین، محمد محسن ایڈوکیٹ عبدالرزاق ،بابر دیشمکھ،کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے کونسلر موجود تھے۔جلسے کی نظامت سابقہ سپرنٹنڈنٹ قاضی سید امداد علی نے کی۔اس نشست کے لیے وینکٹ راؤ( اکاؤنٹنٹ)،سینٹری انسپکٹر ماروتی گائیکواڑ، واٹر سپلائی انجینئر ، جاوید دیشمکھ، محمد امتیاز بلگرامی، اور دیگر بلدی ملازمین نے انتظامات کیے۔