ماہی گیروں کی بہتری کے تئیں حکومت پابند عہد:گری راج سنگھ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ماہی گیرروں کو کئی طرح کی سہولتیں دینے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولتیں فراہم کرنے کے کئی منصوبے کر رہی ہے ۔ گری راج سنگھ نے وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ ماہی گیروں کے کوئی حق چھینے نہیں جا رہے ہیں بلکہ انھیں طرح طرح کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ایک دیگر سوال کے جواب میں بتایا کہ سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والے ماہی گیروں کو کیرالا میں 125 لیٹر ڈیزل دینے کا انتظام ہے ۔