ماہی گیر کشتی حادثہ کا شکار، عملہ کو بچانے کی کوشش جاری

   

ویلنگٹن۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق ایک مچھلی پکڑنے والی بڑی کشتی بحیرہ پیسفک میں مشکلات میں تھپی ہوئی ہے اور اس وقت کشتی میں موجود عملہ کے 24 افراد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک لائف بوٹ کے سہارے کنارے تک پہنچے۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ 308 فٹ چینی ساختہ کشتی اویا لینگ نمبر 6 مارش جزیرہ کے ایک ویران علاقہ میں پھنس گئی تھی۔ عملہ کے افراد کی مدد کیلیے HC-130 ہرکیولس طیارہ کو روانہ کیا گیا ہے جو مقامی کشتیوں کے ساتھ عملہ کو تلاش کرنے کا کام کررہا ہے۔ اب تک اس حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔ عملہ کے افراد کے لائف بوٹ کے ذریعہ کنارے پر پہچنے کی تثیق نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثناء جوائنٹ ریسکیو کو آرڈینیشن سنٹر موقوعہ ہونالولو سے تعلق رکھنے والے برنپڈن رٹز نے بتایا کہ اس وقت عملہ کے افراد کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔