ماہ اگسٹ میں اتوار و دوسرے ہفتے کے بشمول جملہ 10 یوم کی تعطیلات

   

ماہ اگسٹ میںاتوار و دوسرے ہفتے کے بشمول جملہ 10 یوم کی تعطیلات

حیدرآباد 27جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ماہ اگسٹ کے دوران اتوار اور دوسرے ہفتہ کے بشمول جملہ 10یوم کی عام تعطیل ہوگی اور ان میں 3 یوم کی یکساں تعطیلات بھی رہیں گی۔ ماہ اگسٹ میں اتوار اور دوسرے ہفتہ کی تعطیل کے علاوہ 8 اگسٹ کو ورا لکشمی وراٹ کی اختیاری تعطیل ہوگی جبکہ 9 اگسٹ کو دوسرے ہفتہ اور راکھی کی تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ 15 اگسٹ کو یوم آزادی کی تعطیل کے دوسرے دن کرشنا اشٹمی کی عام تعطیل ہوگی اور 27 اگسٹ کو گنیش چتورتھی کی تعطیل ہوگی جبکہ 3‘ 10‘17‘24 اور 31 اگسٹ کو اتوار کی تعطیل ہوگی اس طرح 5 اتوار اور دوسرے ہفتہ کے علاوہ مزید 4 تعطیلات ہوں گی۔ماہ اگسٹ میں ان تعطیلات میں محض ایک ورالکشمی وراٹ کی اختیاری تعطیل ہے جو کہ 8اگسٹ کو دونوں تلگو ریاستوں میں ہو گی اور اگر کوئی 8 اگسٹ کی اختیاری تعطیل لیتے ہیں تو انہیں 9 اور10 اگسٹ کو بھی دوسرے ہفتہ کے علاوہ اتوار کی تعطیل ہوگی اسی طرح 15اگسٹ کی تعطیل کے بعد 16اگسٹ کو کرشنا اشٹمی کی تعطیل ہوگی جبکہ 17 اگسٹ کو اتوار کی تعطیل رہے گی۔3