ماہ رمضان ، صبر اور باہمی احترام کا پیغام

   

میدک میں دعوت افطار سے رکن اسمبلی ڈاکٹر روہت راؤ کا خطاب
میدک، 19/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ مقدس ماہِ رمضان بھائی چارہ، صبر اور باہمی احترام کا پیغام دیتا ہے اور افطار ضیافتیں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر روزہ داروں کے اعزاز میں میدک شہر کے کرسٹل گارڈنز میں شاندار افطار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتے ہوئے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور مسلم عوام کی ترقی کے لیے تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت مختلف فلاحی اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر مسلم مذہبی بزرگوں نے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔اس افطار ضیافت میں آر ڈی او میدک رما دیوی، بلدیہ میدک کی چیرپرسن کانوگو رادھیکا، نائب صدر نشین ڈی نریش گوڑ، سابق بلدیہ چیرمین ٹی چندرپال اور جی کرشناگوڑ سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین ایم مدھوسدھن راؤ، ٹاؤن کانگریس صدر ایم گنگا دھر، سابق نائب صدر نشین راگی اشوک، یوتھ کانگریس ، بلدیہ کونسلرس شیو راما کرشنا، گھنٹہ سمپت، ششانک، منصورعامر۔ ہریتانرسنگ اور صدر عیدگاہ کمیٹی محمد عارف حسین کے علاوہ ضلع کانگریس قائدین سری نواس چودھری، بوجا پون، میاڈم بالکرشنا، آنجنیلوگوڑ سلیم، محمد حفیظ الدین، سمیع الدین، موہن گوڑ، پرشانت ریڈی، مہندر ریڈی، ، متیّم گوڑ، عمرمحی الدین۔غوث قریشی کونسلر مہیش گوڑ، پروین گوڑ، شنکر گوڑ، نکھیل، خالد۔بمبء طاہر ، کے علاوہ اے ایس پی مہندر، ڈی ایس پی پرسنّا کمار تحصیلدار لکشمن بابو۔ اور دیگر عوامی نمائندے و مسلم عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہاتھوں حکومت تلنگانہ کی جانب سے منظور شدہ ’’رمضان کٹس‘‘ کی تقسیم کا آغاز ہوا۔بعدازاں افطار فنکشن ہال میں حافظ نعیم کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی۔