ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد 24 اپریل ( پریس نوٹ ) مقدس ماہ صیام کے آغاز پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہمارے معاشرہ میں ہم آہنگی ، خوشیوں اور بھائی چارگی کے جذبات کو مزید تقویت لے گی ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر ریاست کے مسلمانوں کو ترغیب دی کہ وہ اس مقدس مہینے کے دوران گھروں میں رہتے ہوئے عبادات کی ادائیگی کو انجام دیں ۔