ماہ رمضان میں اسمبلی اجلاس کا انعقاد بیشتر ارکان اسمبلی کیلئے مشکل ہوگا:سجاد لون

   

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے حکومت کے مارچ میں اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ میں رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہوگا لہذا اس مہینے میں اسمبلی اجلاس کا انعقاد بیشتر ارکان اسمبلی کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔موصوف سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہمیں منتخب حکومت کو عاجزی کے ساتھ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ماہ مارچ میں رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہوگا۔ انہوں نے دوبارہ کہا کہ اس مہینے میں اسمبلی اجلاس منعقد کرنا بیشتر ارکان اسمبلی کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔